ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی بڑھ گئی۔
پہاڑوں نے سفید چادر اوڑ لی، محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
روئی کے گالوں کی مانند ہوا کے جھنکوں پرسفرکرتی برفباری نے علاقوں کو یک رنگ کر دیا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سلسلے نے موسم کوسرد کر دیا، وادی لیپا، نیلم اور جہلم کے پہاڑوں نے سفید چادر آوڑھ لی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان بھی ہے، سب سے زیادہ سردی قلات میں منفی 9، کالام منفی 8، سکردو،کوئٹہ منفی 7 اور مالم جبہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔