حکومت سے معاہدہ ،گوادرکو حق دو تحریک کا دھرنا گیارہ روز بعد ختم
حکومت بلوچستان کاگوادرکو حق دو تحریک کے ساتھ 11 نکاتی معاہدہ طے پاجانے کے بعددھرنا ختم کردیاگیا، وزیراعلیٰ نے بھی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔
گوادرمیں گذشتہ تیس روز سے جاری جاری گوادرکو حق دو تحریک کاجاری دھرنا حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد ختم کردیا گیا۔
مولانا ہدایت الرحمن نے دھرناختم کرنے کااعلان کردیا،11نکاتی معاہدے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے دستخط کئے ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی فشنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ فشزیز اور کمنشر مکران کو ہدایت بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ گوادر او ریہاں کے لوگوں کوترقی دینابنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گروک روڈ پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہنا تھا کہ پسنی اور تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کئے جارہے ہیں،صوبائی حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں،ہم چاہتے تھے کہ گوادر کے عوام کو انکا حق ملے او اسکے لئے تمام وسائل بروئےکار لائیں گے۔