'جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی'
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا خرچہ برداشت کرنے والی خبرغلط ثابت ہوئی، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے کبھی پاکستانی خزانے پربوجھ نہیں ڈالا،جہانگیرترین کےخرچہ اٹھانے سے متعلق خبریں غلط ثابت ہوئیں،جسٹس ریٹائرڈ وجہہ الدین کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
انہوں نے عدالتی نظام پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں ہتک عزت کے کیسزکوسنجیدہ نہیں لیاجارہا ، عدالتی نظام عزت نفس کی حفاظت کرنے میں ناکام ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اظہاررائے کی آزادی سے متعلق ملک میں نہ کوئی قانون ہے اورنہ ہی اس پرعمل ہے، قانونی سازی کیلئے پاکستان میڈیا ڈولپمنٹ اتھارٹی کا حتمی بل تیارکرلیا ہے، صحافی تنظیموں اپنی رائے دیں۔