ینگ نرسز کے احتجاج کو سترہ روز ہوگئے

ینگ نرسز کے احتجاج کو سترہ روز ہوگئے ، مطالبات کے حق میں نرسز نے...
شائع 16 دسمبر 2021 10:41pm

ینگ نرسز کے احتجاج کو سترہ روز ہوگئے ، مطالبات کے حق میں نرسز نے سندھ سیکریٹریٹ پر دھرنا دیا ۔

تاہم سیکریٹری صحت سے ملاقات اور مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر سیکریٹریٹ سے دھرنا ختم کرکے واپس کراچی پریس کلب پر منتقل کردیا گیا ۔

سترہ روز سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے ینگ نرسز کے صبر کا پیمانہ ایک بار پھر لبریزہوگیا ۔ دو بار وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوششوں کے بعد اس بار سندھ سیکریٹریٹ کا رخ کرلیا،اور دھرنا دیا، شدید نعرے بازی کی اور سیکریٹیریٹ کے اندر گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس کی بھاری نفری نے ناکام بنا دیا۔

سیکریٹری صحت نے ینگ نرسز سے ملاقات میں پروموشن کے مطالبہ مانتے ہوئے نوٹیفیکیشن کے اجرا کی یقین دہانی کرائی جس پر نرسز نے دھرنا واپس پریس کلب پر منتقل کردیا۔

نرسز رہنماوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دیگر مطالبات کی منظوری تک پریس کلب پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Read Comments