کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی ،9 رکنی اغواء کار گروہ گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے...
شائع 16 دسمبر 2021 11:15pm

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے 9 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار کئے گئے اغوا کاروں میں سرکاری محکموں کے افراد بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

مغوی سنار کے اہلخانہ سے دو کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

کراچی کے نیو حاجی کیمپ سلطان آباد میں ونگ کمانڈر سندھ رینجرز کرنل سکندر علی خان اور ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کرنل سکندر نے بتایا کہ اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا اغوا کاروں سرکاری محکموں افراد بھی شامل ہیں، مغوی سنار کے اہلخانہ سے دو کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

اہلخانہ سے 35 لاکھ روپے میں ڈیل ہوئی، تاوان وصول کیا گیا اور مغوی کو چھ گھنٹے بعد چھوڑ دیا، پہلی بار واٹس ایپ کال کو ٹریس کرکےملزموں کا سراغ لگایا گیا۔

کرنل سکندر نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر سات گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں، مغوی کی موٹر سائیکل، اغوا میں استعمال کار اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے اغوا کی واردات میں مغوی کا قریبی رشتہ دار بھی ملوث ہے۔

ایس پی اے وی سی سی کی معروف عثمان نے بتایا کہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ سے متعلق بھی چھان بین جاری ہے، دو ملزمان کسٹم کے کانسٹیبل ہیں، ایک زیرتربیت پولیس اہلکار، دوسرا ضلع وسطی کا ہیڈ کانسٹیبل ہے۔

پریس کانفرنس میں بازیاب نوجوان حمزہ نے بتایا کہ دکان بند کرکے گھر جارہا تھا مجھے راستے سے اغوا کیا گیا، مجھے اغواکار گھماتے رہے اور اس دوران میرے والد سے تاوان کی ڈیل کر رہے تھے۔

Read Comments