پنجاب : تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا...
شائع 17 دسمبر 2021 07:39pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 23 دسمبر سے 6 جنوری تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ پنجاب بھر میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک سرمائی تعطیلات ہوںگی۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹوئٹر پیغام میں چھٹیوں کا اعلان کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے 23 دسمبر سے چھٹیوں کی یقین دہانی کروائی تھی۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

ملک بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے ہوگی

دوسری جانب ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات3 جنوری سے ہونگی۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں شفقت محمود اور فیصل سلطان سمیت دیگرحکام نےشرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں3جنوری سےتعطیلات ہونگی، فیصلے کا اطلاق دھند اور شدید موسی اثرات سے متاثر ہونے والے علاقوں پرنہیں ہوگا،

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتیں جاری کریںگی این سی اوسی کے مطابق لاکھوں بچوں کی تاحال ویکسینیشن مکمل نہیں کی جاسکی، اور تعطیلات کا فیصلہ اسکولزمیں جاری ویکسینیشن مہم کی تکمیل کیلئے کیا گیا

Read Comments