وزیراعظم عمران خان کے اجلاس،بلدیاتی اور معاشی معاملات پر غور
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مختلف اجلاسوں میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پرغور کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تین مختلف اجلاس ہوئے ،پنجاب کمیٹی اور پارٹی ترجمانوں سے متعلق الگ الگ اجلاس ہوئے ۔
اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور خانیوال الیکشن پر بریفنگ دی گئی ۔
بعدازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر ہفتہ ہائی پاور کمیٹی کا اجلاس ہوگا، گیس کی فراہمی سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ 21سے23سو روپے گیس درآمد کرتے ہیں، پاورپلانٹس کو سستی گیس فراہم کر سکتے، کراچی میں پچاس بڑے برآمدگان کو گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ 17 ہزارٹرانزیکشن کا جائزہ لیا شہبازشریف اورحمزہ شہبازمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، عدالت یومیہ بنیادوں پرکیس سنے،شہبازشریف ان کیسزمیں سزا سے ہرگز نہیں بچ سکتے ۔
اس موقع پر شہبازگل نے کہاکہ خانیوال الیکشن میں ایک مردے نے بھی ووٹ ڈالا،دوزخ میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ حکومتی رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اب کیسز سے بچ نہیں سکیں گے۔