پشاور: بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم

پشاور میں بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام...
شائع 17 دسمبر 2021 10:40pm

پشاور میں بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔

الیکشن کیلئے جہاں گہما گہمی جاری ہے تو وہاں انتخابی مہم میں شریک افراد کیلئے کھانوں کا اہتمام بھی جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی گہما گہمی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

الیکشن کیمپین کا آج آخری دن۔12 بجے ختم ہوجائے گا جس کے بعد ان تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوجائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان کے اجلاس،بلدیاتی اور معاشی معاملات پر غور

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مختلف اجلاسوں میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پرغور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تین مختلف اجلاس ہوئے ،پنجاب کمیٹی اور پارٹی ترجمانوں سے متعلق الگ الگ اجلاس ہوئے ۔

اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور خانیوال الیکشن پر بریفنگ دی گئی ۔

بعدازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر ہفتہ ہائی پاور کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

گیس کی فراہمی سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ 21سے23سو روپے گیس درآمد کرتے ہیں، پاورپلانٹس کو سستی گیس فراہم کر سکتے، کراچی میں پچاس بڑے برآمدگان کو گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔

Read Comments