'خان صاحب نے کبھی زندگی میں پیسے نہیں کمائے تو اتنے بڑے گھر میں کیسے رہتے ہیں'
پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کا بنی گالا کا خرچ جہانگیر ترین اٹھاتے ہیں خان صاحب نے کبھی زندگی میں پیسے نہیں کمائے تو اتنے بڑے گھر میں کیسے رہتے ہیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کو اگر وسائل مل جائیں تو غربت ختم ہوسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں .
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت تمام وسائل اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، اب الیکشن آرہے ہیں تو ایم کیوایم بلدیات کی بات کررہی ہے، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ، ان کے دور حکومت میں بجلی، گیس، تیل، کھاد اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) اقتدا رمیں آکر سندھ سے غربت ختم کرے گی جس طرح مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں کام کئے ہیں اسی طرح سندھ میں بھی ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔شبر زیدی کی بات غلط ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہے لیکن یہ بات سچ ہے کہ عمران خان کی حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے کی طرف لے جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ک ہمارے دو رمیں سی پیک کے اندر کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی، اگر بدعنوانی ہوتی تو ہمارے دور کی سی پیک کی فائل عمران خان کی ٹیبل پر پڑی ہے۔