'کرپشن کے خلاف عوام کا رویہ افسوسناک ہے'

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف عوام کا...
شائع 18 دسمبر 2021 07:21pm

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف عوام کا رویہ افسوسناک ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اربوں روپے ڈکارنے والے کرپٹ لیڈر عدالتوں میں جاتے ہیں تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ یہ کلچر اب زور پکڑ گیا ہے کہ پہلے رج کر لوٹ مار کرو اور بعد میں اسے سیاسی انتقام کا نام دیدو۔

انہون نے مزید کہا کہ نون لیگ کے ساتھ سیاسی مقابلہ چلتا رہے گا، عمران خان کے بارے میں دل پر ہاتھ رکھ کر کہ سکتا ہوں کہ وہ محب وطن ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو کریپشن سے پاک کرنے کے لیئے اپنی پوری انرجی صرف کر دی ، ڈبل شریف نے اپنے نوکر ، پنکچر والے ، فروٹ والے سبزی والے سمیت جو جو ہاتھ چڑھا اس کے نام منی لانڈرنگ کی ۔

گورنر ہاؤس سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ دینگے ،یہ شریف نہیں بلکہ ڈبل شریف ہیں ، ان کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں ۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اپنی معیشت کو گرنے نہیں دیا ، یہ لندن دائی لینے گئے تھے پاکستان آئیں تو سہی تمھیں ہم جیل بھجوائیں گے۔

مشیر برائے وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے سندھ کے علاؤہ آٹا پورے سندھ میں سستا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوآف ہینڈ اورمنتخب بلدیاتی نمائندے کی میئربننے کے اعتراض کوتسلیم کیاگیاہم چاہتے ہیں میئرصرف کچرہ نہ اٹھائے بلکہ کچرے سے بجلی بنانے کا اختیار بھی اسکے پاس ہو۔

Read Comments