'حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا'
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نےکہا ہے کہ سودی نظام نےملکی ...
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نےکہا ہے کہ سودی نظام نےملکی معیشت کے ہاتھ پاوں باندھ دئیے ہیں۔ ماضی وحال کےحکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے۔
ایوان اقبال میں الخدمت یوتھ کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی فیصلے پارلیمنٹ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے نمائندگان کررہےہیں۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں غریب اور امیربرابر ٹیکس دیتے ہیں لیکن انصاف کا نظام دونوں کے لئے الگ ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں اسلامی پاکستان نہیں بن سکتا۔
Read Comments