'یہ شریف نہیں بلکہ ڈبل شریف ہیں'

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے اداروں...
شائع 18 دسمبر 2021 11:58pm

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیئے اپنی پوری انرجی صرف کر دی ، ڈبل شریف نے اپنے نوکر ، پنکچر والے ، فروٹ والے سبزی والے سمیت جو جو ہاتھ چڑھا اس کے نام منی لانڈرنگ کی ۔

گورنر ہاؤس سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ دینگے ،یہ شریف نہیں بلکہ ڈبل شریف ہیں ، ان کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں ۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اپنی معیشت کو گرنے نہیں دیا ، یہ لندن دائی لینے گئے تھے پاکستان آئیں تو سہی تمھیں ہم جیل بھجوائیں گے۔

مشیر برائے وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے سندھ کے علاؤہ آٹا پورے سندھ میں سستا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوآف ہینڈ اورمنتخب بلدیاتی نمائندے کی میئربننے کے اعتراض کوتسلیم کیاگیاہم چاہتے ہیں میئرصرف کچرہ نہ اٹھائے بلکہ کچرے سے بجلی بنانے کا اختیار بھی اسکے پاس ہو۔

Read Comments