Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2021 02:10pm

باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کی گاڑی پر دھماکا، 2افراد جاں بحق، 4زخمی

پشاور:باجوڑ کی تحصیل ماموند میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑکی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ءکی گاڑی پر دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اورزخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

Read Comments