Aaj Logo

شائع 20 دسمبر 2021 03:55pm

کیا آپ سال ختم ہونے سے پہلے 5کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟

آگر آپ بھی اپنے موٹاپے سے تنگ آچکے ہیں اور اس کے علاوہ اسی قسم کے مسائل کا شکار ہیں تو فکر نہیں کیجیے آپ بھی سال ختم ہونے سے پہلے 5 کلو وزن کم کر سکتے ہیں۔

نیوٹریشنسٹس کے مطابق آپ بھی نئے سال کی آمد سے قبل ان تجاویزات پر عمل کرتے ہوئے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

ماہر غذائیت ڈاکٹر عائشہ کے مطابق مندرجہ ذیل ڈائٹ پلان اختیار کرتے ہوئے آپ بھی اپنا وزن کم کر پائیں گے۔

رات کو سونے سے قبل ایک چٹکی اجوائین، ایک چٹکی سونف اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں بھگوکر رکھ دیں اور اس کو صبح نہار منہ پی لیں۔

پھر اس کے بعد 8 سے9 بجے کے درمیان ناشتہ کر لیں اس کے ساتھ ناشتے میں نیم گرم دودھ ایک گلاس کے ساتھ 7 بادام اور 2 اخروٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پھر تھوڑے وقفے کے بعد 11 بجے تک ایک کینو، مالٹا یا موسمی کھالیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں کچی سبزیوں کا سلاد جس میں مٹر اور چنے سے پرہیز کیجیے اور آدھی روٹی کسی بھی سالن اور سبزی سے کھائیں مگر دال اور آلو بالکل نہ کھائیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ روٹی کااستعمال نہیں کرتے تو دال اور سلاد کھاسکتے ہیں لیکن اس ڈائٹ پلان میں چاول کا استعمال منع ہے۔

جبکہ شام میں ادرک والی چائے کا ستعمال کیا جاسکتا ہے اور رات کے کھانے میں مرغی کے گوشت کے کباب کھائیں جس کو ناریل کے تیل میں تلیں۔

رات کو سوتے وقت 2 چمچے اسپغول کے ساتھ 2 گلاس نیم گرم پانی شامل کرکے پی لیجیے اور اسی دوران دن بھر میں 8 سے 10 گلاس پانی کا ستعمال لازمی کریں۔

Read Comments