آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے...
شائع 20 دسمبر 2021 07:35pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی، افغان سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ پر تبادلہ خیال ۔

سپہہ سالار نے اسلامی تعاون تنظیم غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر ان سے تشکر کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں امریکی نمائندے نے اوآئی سی اجلاس کےانعقادکیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی ۔ اس دوران باہمی دلچسپی، افغان سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ معزز مہمان نے افغانستان، پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ امریکی نمائندے نے ہرسطح پرپاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کوفروغ دینےکے عزم کا اعادہ کیا ۔

امریکی نمائندے نے اوآئی سی اجلاس کےانعقادکیلئےپاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

Read Comments