'تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر'

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر مریم نوازنے پی ٹی...
شائع 20 دسمبر 2021 10:29pm

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر مریم نوازنے پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے!

ٹوئیٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے! وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر !

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ بائیس کڑوڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیتکی دلدل میں دھکیل کر ہر شعبہ میں ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!

پشاور: جے یو آئی نے میئر کا انتخاب جیت لیا، پی ٹی آئی کو شکست، غیر سرکاری نتائج

دوسری جانب تحصیل سٹی پشاور کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام نے پشاور کےمیئرکاانتخاب جیت لیا ہے۔

جےیوآئی کےزبیرعلی کوگیارہ ہزارووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تحصیل سٹی کے520پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج آگئے ہیں اور جمعیت علمااسلام نے پشاور کےمیئرکاانتخاب جیت لیا۔

جےیوآئی کےزبیرعلی کو11ہزارووٹ کی برتری رہی ہے اور زبیرعلی56ہزار230ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کےارباب زرک44ہزار213ووٹ کےساتھ دوسرےنمبرپر جبکہ پی ٹی آئی کےرضوان بنگش41ہزار221ووٹ حاصل کرسکے۔

Read Comments