کراچی : شیرشاہ پراچہ چوک دھماکا،ملبے کی منتقل کا کام جاری

کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک پر دھماکے کے تیسرے روز بھی ملبے...
شائع 20 دسمبر 2021 11:37pm

کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک پر دھماکے کے تیسرے روز بھی ملبے کی منتقلی کا کام جاری ہے۔

انتظامیہ نے آج سے عمارت کو توڑنے کا اعلان کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کہتے ہیں سائٹ لمیٹڈ کے جاری ہونے والے چالانز پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیر شاہ پراچہ چوک پر نالے میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے اور ریسکیو سرگرمیوں کے خاتمے کے بعد اب انتظامیہ نے ملبہ اٹھانے کا کام تیز کر دیا۔

اسسٹنٹ کشمنر عمار کا کہنا ہے یہ جگہ سائٹ لمیٹڈ کی ہے, کیسے نالے پر تعمیرات کی اجازت دی گئی تحقیقات کر رہے ہیں, اب تک ملبے سے تمام افراد نکالے جا چکے ہیں کسی بھی شخص کے مسنگ ہونے کی اطلاع نہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے بینک جب تعمیر ہو رہا تھا انتظامیہ کہاں سو رہی تھی، رشوت کے عوض سرکاری محکموں میں سب کچھ کروایا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نالے پر بنی عمارتوں کو مسمار کرنے کے لیے آج کام شروع کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ملبے کی منتقلی کا کام بھی جاری رہے گا۔

شیر شاہ دھماکہ میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اٹھارہ دسمبر کو کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ذاتی بینک کی عمارت اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ شیر شاہ پرچا چوک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ گسس بھر جانے کے باعث ہوا جب کہ واقعے مںا دہشتگردی سمتہ کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے۔

Read Comments