اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس،تشدد کے رجحانات کا جائزہ

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے تناظرمیں ملک...
شائع 21 دسمبر 2021 01:03am

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے تناظرمیں ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحانات اور ان کے سدباب کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، عدالتی نظام میں بہتری کی گنجائش ہے۔

اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازنے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے مربوط پالیسی کی ضرورت ہے،موجودہ عدالتی نظام میں بہتری کی بھرپورگنجائش ہے ۔

قبلہ ایازکا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان2017 کی صورت میں جامع اعلامیہ موجود ہے،اسے پارلیمنٹ کے سامنے بھی پیش کیا جائے ۔

بعدازاں نمائندہ خصوصی طاہراشرفی کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ ریاست کسی کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئی، جہاں ریاست کوقانون نافذ کرنا ہے کرتی ہے، جن لوگوں نے پولیس والوں کوشہید کیا گیا ان کومعافی نہیں دی گئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ، آئین اورقانون بالادست ہے،ماضی میں بھی ٹی ایل پی سے مزاکرات کئے گئے،امریکہ نے بیس سال طالبان سے مزاکرات کئے ۔

Read Comments