خیبر پختونخوا:بلدیاتی الیکشن ، جے یو آئی اکیس نشستوں پر فتح کے ساتھ پہلے نمبر پر

خیبرپختنخوا کےبلدیاتی انتخابات کی اسوقت تک پارٹی پوزیشن یہ ہے...
شائع 21 دسمبر 2021 10:44pm

خیبرپختنخوا کےبلدیاتی انتخابات کی اسوقت تک پارٹی پوزیشن یہ ہے کہ جےیوآئی نےاکیس اور پی ٹی آئی نےپندرہ سیٹیں جیتیں، آزاد امیدوار دس نشستیں جیت کر تیسری بڑی قوت بن کر سامنے آرہے ہیں۔

جےیوآئی نے21،پی ٹی آئی نے15نشستیں حاصل کیں، بلدیاتی انتخابات میں 10 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، اےاین پی نے6،ن لیگ نے3،جماعت اسلامی نے2نشستیں جیتیں۔ تحریک اصلاحات پاکستان نے2نشستیں حاصل کیں۔

الیکشن میں پیپلزپارٹی،مزدور کسان پارٹی کےحصےمیں ایک،ایک سیٹ آئی۔

خیبرپختونخواکی4سٹی تحصیلوں کےغیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں اور پشاورمئیرکی نشست پرجےیوآئی کےزبیرعلی کامیاب ہوگئے جبکہ کوہاٹ مئیرکی نشست پرجےیوآئی کےقاری شیرزمان کامیاب ہوئے۔

مردان مئیرکی نشست پراےاین پی کےحمایت اللہ مایارکامیاب اور بنوں مئیرکی نشست پرجےیوآئی کےعرفان درانی کامیاب ہوئے۔

ڈی آئی خان میئرکی نشست پرامیدوارکےقتل کےباعث الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، وزیراعظم نے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر کے بلدیاتی انتخابات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت بھی چکائی۔

Read Comments