'کرپشن کے خلاف جنگ سیاسی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے'
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ...
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ سیاسی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اپوزیشن اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب نہیں دیتی۔ انہیں پتہ ہے وہ لوگ اکٹھے نہیں کر سکتے اسی لیے لانگ مارچ کی لمبی تاریخیں دیتے ہیں۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے حکومت کو فکر کرنےکی کوئی ضرورت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارجیت الیکشن کا حصہ ہیں۔ تاہم تحریک انصاف نےاختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پوراکردیا۔
Read Comments