'خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا'
پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلدیات انخابات میں خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا ۔ ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام نے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور اور صوبائی وزیر فیصل امین گنڈہ پور کے رویئے کا جواب دیدیا ہے۔
پی پی ر ہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور اور صوبائی وزیر فیصل امین گنڈہ پور اپنے ڈویژن میں بری طرح شکست کھا نے کے بعد حواس بختہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پور نے اپنی شکست کو دیکھ کرپہاڑ پور میں پولنگ اسٹیشن پر ناخوشگوار واقعہ کی ہمارے امیدوار مخدوم الطاف شاہ اور ان کے بیٹے کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی ایف آئی آر درج کرائی جس میں پولیس پارٹی بن گئی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، پہاڑ پور کے لوگوں نے وفاقی وزیر کے امیدوار کو بری شکست دی۔