شائع 22 دسمبر 2021 11:13pm

بلوچستان: ژوب سے 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے ژوب سے 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوگئیں۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سرکچ کے ایک غار سےچار 4 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مقامی لیویز کے مطابق لاشوں کو پہاڑی غار سے نکالنے کے بعد شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا، جہاں تاحال انکی شناخت نہیں،ہوئی ہے۔

اس بارے میں جب تحصیلدار ژوب عصمت اللہ موسی خیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں بدھ کو ایک بجے کے قریب اطلاع ملی تھی کہ سرکچ کے پہاری علاقے میں ژوب سے 22 کلو میٹر دور قمرالدیں سڑک کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی ہے جو ایک چروہاے کو ملی تھی جس پر چروہائے نےقرہبی سرکچ گاؤں کے لوگوں کو اطلاع دی تھی جس پر انہوں نے علاقے کے نائب تحصیلدار انورشاہ کو مطلع کیا - جس پر کاروائی کرتے ہوے لیویز اہلکار مذکورہ پہاڑی پر پہنچے جہا ں ایک غار تھا جہاں پہلے دولاشیں نظر آرہی تھی کیونکہ غار کے سراخ کو بڑے بڑے پتھروں سے بند کیا گیا تھا۔

تاہم اس کے بعد میونسپل کمیٹی والوں کو اطلاع دی گئی لیکن جب میونسپل کمیٹی کا عملہ بروقت نہیں پہنچا تو لیویز اہلکاروں نے خود ہی کاروائی شروع کی اور غار کے اندر جانے کے بعد پتہ چلا کہ وہاں نہ صرف چار لاشیں پڑی ہوئی تھی جن کو چونا ڈال کرمٹی میں دفن کیا گیا تھا۔

جس کے بعد لیویز اہلکاروں نے ایک ایک کرکے تمام لاشیں وہاں سے نکالی ہیں جو مسخ شدہ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان چار افراد کو دومہنے پہلے قتل کیا گیا ہے۔

لیویز نے علاقے میں ان ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی۔

Read Comments