سی این جی بندش، سوئی سدرن گیس کمپنی کے باہر احتجاج
کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا جاری ہے،
مظاہرین نے سی این جی اسٹیشنز فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے اور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ کے لئے فلنگ اسٹیشنز کی بندش نا منظور ہے۔
مظاہرین سوئی سدرن گیس کمپنی کے صدر دفتر کے باہردھرنا دے کر بیٹھ گئے اور نعرے لگائے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس فراہمی بحال کی جائے۔
بیرون شہر سے آئے مظاہرین اپنے ساتھ بستر بھی لے آئےاور بولے تیاری سے آئے ہیں، نہ جانے احتجاج کتنے دن جاری رہے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا فلنگ اسٹیشنز بند ہونے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔
یاد رہے ایس ایس جی سی نے گیس کی قلت کے پیش نظر سی این جی اسٹیشنز کےلئے ڈھائی ماہ کے لئے گیس فراہمی بند کر رکھی ہے۔