'تجارتی خسارہ ریکارڈ 5 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے'

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ ریکارڈ 5 ارب...
شائع 23 دسمبر 2021 12:35am

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ ریکارڈ 5 ارب ڈالر سے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے۔ ‎ڈالر ایک سو اسی روپے کو عبور کرچکا ہے، یہ ملک کیلئے اچھی خبریں نہیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افراط زر یا مہنگائی زیادہ ہو تو دنیا میں جی ایس ٹی کم کیا جاتا ہے جبکہ ‎پاکستان میں اُلٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت ریورس گئیر میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعت، کاروبار، تجارت اور روزگار سب کا حال خراب ہے، ‎ڈالر 180 کو پہنچ رہا ہے، یہ ملک کیلئے اچھی خبریں نہیں ہیں۔ ‎منی بجٹ مسلط کرنے اور ملک کے مستقبل سے کھیلنے کی بجائے حکومت استعفی دے۔

Read Comments