ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس، آصف زرداری کی بریت پر دلائل نہ ہوسکے

احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری کی ٹھٹھہ واٹرسپلائی...
شائع 23 دسمبر 2021 07:52pm

احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری کی ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس سے بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔

عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ استثنی کی درخواست مںظور کرلی۔

جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری اور دیگرکیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت میں نیب پراسیکیوٹر اوروکیل فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل فاروق نائیک نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست پیش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا موقف اپنایا ۔

عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

Read Comments