'تئیس مارچ کومہنگائی مارچ ہوگا،نئے عزم کےساتھ اسلام آبادپہنچیں گے'

جے یو آئی کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان...
شائع 24 دسمبر 2021 08:55pm

جے یو آئی کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہناہے23مارچ کومہنگائئ مارچ ہوگا،نئے عزم کےساتھ اسلام آبادپہنچیں گے۔

بیت الرضوان میں خصوصی ملاقات میں جےیوایف کےسربراہ اویس نورانی نےمولانافضل الرحمان کوتحائف بھئ پیش کیے،،

کراچی میں کےیوایف کےسربراہ شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ بیت الرضوان میں مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈٖی ایم کااجلاس منعقدہوا۔

اجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگومیں سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کاکہناتھا23 مارچ کو مہنگائی مارچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے عزم و حوصلے کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے فارمولا بنانے کی پیشکش کس نے کی واضح کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نہیں تھی، 2018 میں مداخلت تھی مگر یہ ابتداء ہے۔

بیت الرضؤان میں ملاقات کےدوران کےپی کےمیں بلدیاتی انتخابات میں برتری حاصل کرنےپراویس نورانی کی جانب سےمولانافضل الرحمان کواجرک اوردیگرتحائف بھی پیش کیےگئے۔

Read Comments