وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ۔

وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی ۔ جس میں...
شائع 25 دسمبر 2021 12:26am

وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی ۔ جس میں سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ۔ اورپریانتھا کمارا کی موت پرتعزیت کا اظہارکیا گیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جوازنہیں ہے ۔ ملزمان کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے باہمی اہداف اورمقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ سارک اقتصادی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سازگارماحول فراہم کرسکتا ہے ۔ سازگارماحول جنوبی ایشیاء کے لوگوں کےمعیارزندگی کوبدل سکتا ہے ۔

Read Comments