سینیٹ : سانحہ سیالکوٹ،مذمتی قرارداد منظوری
سینیٹ نے سانحہ سیالکوٹ کے خلاف متفقہ طورپرقرارداد منظورکرلی ۔
اجلاس میں چئیرمین نے کہا کہ سینیٹ کا ایک وفد سری لنکن شہری کی ہلاکت پراظہارافسوس کیلئے سری لنکا جائے گا ۔ اراکین نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ چئیرمین سینیٹ نے مشیرخزانہ شوکت ترین سے سینیٹرکے عہدے کا حلف بھی لیا ۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔ معمول کی کاروائی معطل کر کے سانحہ سیالکوٹ پر بحث کی گئی ۔قائد ایوان ڈاکٹرشہزاد وسیم نے سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل سے متعلق قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ایسے انتہا پسندی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے، ایسے واقعات سے ہمارے مذہب کا کوئی تعلق نہیں ۔
قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے ۔ اعظم نذیر تارڑ،رضا ربانی ،سینیٹر مشتاق احمد ، مولانا عطاء الرحمان ،طاہر بزنجو اوردیگرنے کہا کہایک جتھے نے سری لنکن شہری پر توہین رسالت کا الزام لگایا۔لاش کوجلا کرجشن منایا گیا۔ یہ دہشتگردی کا بدترین واقعہ کیا۔اس واقعے سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ۔
رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا ہمارے ہاں آنکھوں کا عطیہ دینے والا ملک ہے ۔یہاں عقل کے اندھوں کاماورائے عدالت کا بدترین واقعہ ہےعلماء سمیت پورے ملک نے اس کی بھرپور مذمت کی اور اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی مذمت کی اور سری لنکا سفارتخانے گئے ۔
اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا اس واقعے کو ٹیسٹ کیس بنا کرسپیڈی ٹرائل کیا جائےاور اس واقعے کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔
قائد ایوان شہزاد وسیم اور وزیر ریلوے اعظم سواتی اور دیگر حکومتی اراکین نے کہا کہ ہمیں شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کی ذمہ اری ہے کہ رواداری سے متعلق ذہن سازی کا اہتمام کریں۔
اجلاس میں اعظم سواتی نے کہا کہ انتہاپسندی کی وجہ سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ اب تک کروڑوں اربوں کا نقصان ہو چکا ہے۔بدقسمتی سے توہین مزہب یا توہین رسالت کو متعدد لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطر تشریح کرکے استعمال کیا گیا۔
اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر انتہاپسندی کے خلاف ملکر کام کرنا ہوگا۔
اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت فیاض احمد ترین نے چئیرمین سینٹ نے اپنی رکنیت کا حلف بھی لیا۔ بعد میں سینیٹ اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔