کوئٹہ :ایئرپورٹ روڈ، گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو روند دیا

کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل...
شائع 25 دسمبر 2021 11:15pm

کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روند ڈالا تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی الصبح ائیرپورٹ روڈ پر تین دوست موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان محمد علی ۔محمد عثمان اور ان کا تیسرا دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

لاشیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں حادثے کے وقت گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا تینوں دوست نواں کلی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

Read Comments