Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2021 01:40pm

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کی لاش کا فرانزک کروانے کا فیصلہ

راولپنڈی پولیس نے پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کی لاش کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کرلیا،لاش سے نمونے لے کر لاہور فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی وجیہہ سواتی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، فیملی فیصلہ کرے گی کہ لاش کو پاکستان میں دفنایا جائے یا امریکالے جایا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے وجیہہ سواتی کی لاش کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے، لاش سے نمونے لے کر لاہور فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے، فرانزک سے پتہ لگایا جاسکے گا وجیہہ سواتی کو کیسے قتل کیا گیا؟۔

وجیہہ سواتی کو اس کی پاکستان آمد کے روز 16 اکتوبر کو ہی قتل کردیا گیا تھا،سابق شوہر رضوان حبیب نے گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ کے دوران قتل کا اعتراف کیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر خاتون کو تھانہ مورگاہ کی حدود سے اغواء کیا اور دوسرے ہی روز قتل کردیا اور لکی مروت سے لاش برآمد ہوئی۔

Read Comments