قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری

قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی...
شائع 27 دسمبر 2021 08:37pm

قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دے دی ۔ پالیسی کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیرقومی سلامتی ، اورسینئر سول وعسکری حکام شریک ہوئے ۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دے دی ہے ۔

اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے مشیرقومی سلامتی کوپالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

مشیرقومی سلامتی نے اجلاس کو پالیسی کے خدوخال پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔

اجلاس میں شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکورٹی ہوگا۔ معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔

اجلاس میں پالسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پالیسی پر عملدارمد یقینی بنانے کے لیے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی سے منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

Read Comments