گلگت ، سکردو، چلاس اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ

گلگت ، سکردو، چلاس اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے...
شائع 27 دسمبر 2021 08:56pm

گلگت ، سکردو، چلاس اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ۔

ملک کے بالائی علاقوں گلگت ، سکردو، چلاس اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ خوف کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہرنکل آئے ۔ سکردو میں پہاڑوں سے پتھرسرک کر سڑک پربھی گرے ۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ۔

مرکز استور سے 26 کلو میٹر شمال میں تھا ۔ زلزلہ 45 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ گلگت بلتستان میں زلزلوں کے جھٹکوں کے حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے ۔

وزیراعلی نے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں و مشینری کو الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Read Comments