'ہندوستان کے اصل چہرے کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے'
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہندوستان کے اصل چہرے کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،
صدرعارف علوی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے ملاقات کی ۔
اس موقع پرصدر عارف علوی نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ بھارتی سکیورٹی فورسزکی طرف سے بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیرکے لوگوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گردی کا راج شروع کر رکھا ہے اورکئی دہائیوں سے انہیں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں ن مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا ۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہندوستان کے اصل چہرے کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، جو بھارتی غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیرکے بے گناہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے ماورائے عدالت قتل، تشدد اور قید میں ملوث ہے۔
صدرمملکت نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ یہ کانفرنس افغانستان کے عوام کو درپیش معاشی اور انسانی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔