وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِاعلی گلگت بلتستان کی ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِاعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے...
شائع 27 دسمبر 2021 10:36pm

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِاعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ریونیو شعبے میں اصلاحاتی عمل اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگوہوئی ۔وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِاعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں ریونیوشعبے میں اصلاحاتی عمل اورپی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پرگفتگوہوئی ۔

ملاقات میں گندم کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری

اس سے قبلوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیرقومی سلامتی ، اورسینئر سول وعسکری حکام شریک ہوئے ۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دے دی ہے ۔

اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی ڈویژن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے مشیرقومی سلامتی کوپالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

مشیرقومی سلامتی نے اجلاس کو پالیسی کے خدوخال پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔

Read Comments