بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے- ہندتوا کے پیروکاروں کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کھلم کھلا اکسانے پر پاکستان نے شدید احتجاج انکے حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ بھارتی ناظم الامور کو پیر کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ ہندتوا پیروکاروں کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر کھلم کھلا اکسانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
ناظم الامور کو کہا گیا کہ بھارت حکومت کو اس بارے میں پاکستان کے سخت تحفظات پہنچا دیے جائیں -17 سے 20۔دسمبر تک بھارتی شہر ہاردیوار اتراکھنڈ میں دھرما سانساد تقریبات کے موقع پر یہ نفرت انگیز تقاریر کی گئیں تھیں۔
دفتر خارجہ نے بھارت پر واضح کیا کہ نسلی کشی جیسی نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں نے شرمندگی محسوس نہیں کی اور نہ بھارتی حکومت نے اس لی مذمت کی
دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت کو۔بتایا دیا ہے کہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایسی تقاریر پر سخت تشویش پائی جاتی ہے ، پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے اور بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنماوں کے خلاف تحقیقیات کی جائیں۔