Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2021 11:46am

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 بند

لاہور:سرد موسم کے ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے،جس کے باعث موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 بندکوبند کردیا گیا جبکہ دھند نے پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر کیا۔

پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے کے باعث قومی شاہراہ اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، دھند کے باعث فلائٹ آپریشن اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث رات گئے موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کرنا پڑا،موٹر وے ایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ تک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد اور شیر شاہ ملتان انٹر چینج سے فیصل آباد تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

حد نگاہ بہتر ہونے پر صبح کے وقت موٹر وے کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا،بہاولپور، صادق آباد، شاہ کوٹ اور جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی دھند کی سفیدی چھائی رہی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

Read Comments