Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2021 08:16pm

سندھ : 7 ہزار سےزائد بچے نمونیہ سے جان سے چلے گئے

محکمہ سندھ کے مطابق جان سے جانے والے بچوں کی عمریں تقریبا 5 سال سے کم تھیں جب کہ 5 سال سے ذائد عمر کے 46 بچے جان کی بازی ہار گئے.

کراچی سمیت سندھ بھر میں نمونیہ سے 27 ہزار 136 بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں 5 سال سے زائد عمر کے 8 ہزار 534 بچے متاثر ہوئے۔

نمونیہ سے متاثرین میں 40 فیصد شہری سندھ جبکہ 60 فیصد دیہی سندھ سے ہیں۔

محکمہ سندھ صحت نے مزید بتایا کہ یہ وہ تمام بچے ہیں جن کو طبی سہولیات دستیاب تھیں جس وجہ سے ان کو جسٹرڈ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ زیادہ تر بچوں کو نمونیہ کی ویکسین نہیں لگ سکی جبکہ سرکاری سطح پر پیدائش کے 14، 10، 6 ہفتے بعد 3 خوراکیں بچےکو لگائی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ نمونیہ ہے۔

Read Comments