'رانا شمیم بیان حلفی کے معاملہ پر وزارت کی منظوری سے کمیٹی نے سوالات تیار کیے'

چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات جاوید لطیف کہتے ہیں رانا...
شائع 29 دسمبر 2021 07:55pm

چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات جاوید لطیف کہتے ہیں رانا شمیم بیان حلفی کے معاملہ پر وزارت کی منظوری سے کمیٹی نے سوالات تیار کیے،رضا مندی کے باوجود وزیر شریک نہیں ہوئے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عدلیہ پر قوم کا اعتماد کمزور نہ ہوئے،کمیٹی کے بلانے کے باوجود ثاقب نثار اور رانا شمیم نہ آئے، ،کمیٹی میں کوئی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرتا۔

جاید لطیف کا مزیدکہنا تھا کہ اگر مارشل لاء ہو فوجی عدالتیں قائم ہو جائیں تو طلب کرنے پر ارکان اسمبلی وہاں بھی جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارلیمنٹ کی کمیٹی کسی کو وضاحت کیلئے بلائے تو اسے آنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 دسمبر کو کمیٹی ممبران نے کہا کہ سوال نامہ ثاقب نثار اور رانا شمیم کو بھیجا جائے،سب کمیٹی نے سوال نامہ تیار کیا،وزارت نے باقاعدہ منظوری دی، رضا مندی کے باوجود وزیر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور کہا کہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے بات نہیں ہو سکتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں منسٹر صاحب سے زیادہ عدلیہ کا احترام ہے، ہم اصل حقاٰق پبلک کرنا چاہتے تھے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ 2014 میں جاوید ہاشمی کے انکشافات پر جاوید ہاشمی کو بھی سوال نامہ بھیج رہے ہیں،ایک درجن سے زائد اجلاس صحافیوں کے اغواء پر ہوئے، ایک یا دو کمیٹی میٹنگ میں ایک بار بڑے اور ایک بار چھوٹے وزیر آئے ۔

Read Comments