Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2021 10:35am

لاہور آج بھی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی بظاہر تو کم دکھائی دے رہی ہے لیکن لاہور آج بھی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور بونداباندی نے اسموگ کو بہت حد تک کم ضرور کیا مگر لاہور ابھی بھی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایئرکوالٹی انڈیکس 209اور مال روڈ ٹاؤن ہال پر 228اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں بھارت کا شہر دہلی آج دوسرے نمبر پر ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ دن بدن کم ہو رہی ہے، رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 134، فیصل آباد میں 80اور راولپنڈی میں 76اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

Read Comments