'ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکر ہمارے ہیرو ہیں، چیلنجزکےباوجود ڈاکٹرزاورعملےنےعوام کی خدمت کی'

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب...
شائع 30 دسمبر 2021 08:39pm

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف کی آمد پر سی پی ایس پی کےنائب صدرشعیب شفیع نےاستقبال کیا۔ آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اورمیڈلزسےنوازا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالج آف فزیشنزاینڈسرجنزپاکستان کے54ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سی پی ایس پی کےنائب صدر شعیب شفیع نےاستقبال کیا، تقریب میں آرمی چیف نےکامیاب ہونیوالےگریجویٹس میں اسنادتقسیم کیں۔

اس موقعے پر آرمی چیف کوسی پی ایس پی کی اعزازی فیلوشپ سےنوازاگیا۔

تقریب میں خطاب میں آرمی چیف نےکورونامیں میڈیکل کمیونٹی کےصف اول کردارکوسراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکر ہمارے ہیرو ہیں، چیلنجزکےباوجود ڈاکٹرزاورعملےنےعوام کی خدمت کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طبی عملےنےکوروناکےدوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ عوام کےتحفظ اورسیکیورٹی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔

Read Comments