راولپنڈی:بلدیاتی الیکشن کی تیاری، پی ٹی آئی کی ریلی

راولپنڈی میں تحریک انصاف نے ریلی نکال کر بلدیاتی انتخابات کی...
شائع 31 دسمبر 2021 12:30am

راولپنڈی میں تحریک انصاف نے ریلی نکال کر بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ۔

فیاض الحسن چوہان کی قیادت میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی سترہ میں پانچ کلو میٹر لمبی ریلی نکالی گئی۔

ریلی سے خطاب میں وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں راولپنڈی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے میں اور شیخ رشید ایک پیج پر ہیں ۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا لندن والوں نے نواز شریف کو بوریا بستر گول کرنے کا حکم دیا، ن لیگی دن بھر شور مچاتے ہیں، ہمارا لیڈر آرہا ہے ہم نواز شریف کو گرفتار کرکے لائیں گے، شہباز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز بھی نااہل ہوگا، بیگم صفدر اعوان کے جھوٹ سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا سمدھی بیس لاکھ روپے لگا کر تحصیل میئر بنالیتا ہے، چار پائیوں پر بیٹھنے والا آج ارب پتی ہے، آج کی ریلی ن لیگ کی نیندیں اڑا دے گی ۔

Read Comments