کوئٹہ :ڈاکٹرز کا احتجاج، سڑکوں پر او پی ڈیز لگانے کا اعلان

کوئٹہ میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹروں کو رہا کر دیا گیا۔ بلوچستان کے...
شائع 30 دسمبر 2021 11:09pm

کوئٹہ میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹروں کو رہا کر دیا گیا۔ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کے بعد سڑک پر او پی ڈی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کی کوئٹہ کے سول ہسپتال میں لگے احتتاجی کیمپ میں پریس کانفرنس۔

وائی ڈی اے بلوچستان کے چئیرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے احتتجاج پر ہیں ہمارا احتجاج عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہے۔

مسیحاوں نے سہولیات کی فراہمی کیلئے جیل بھی کاٹی۔ آج میٹنگ کیلئے بلایا گیا مگر حکومت کا کوئی نمائندہ میٹنگ میں شریک نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا حکومت نے مسیحاوں کو جیل میں رکھا مگر کیوں رکھا کسی کو نہیں معلوم۔حکومت نے ایف آئی آر واپس لیکر اپنی غلطی تسلیم کیکل سے انسکمب روڈ پر او پی ڈی لگائینگے۔

ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج میں شدت لاتے ہوئے ایک بار پھر ریڈ زو جائیں گے اور وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنا دیا جائۓ گا ۔

Read Comments