فارن فنڈنگ کیس ،پی پی، ن لیگ کا نیا پنڈورا بکس کھلنے کا امکان

فارن فنڈنگ کیس ،پی پی، ن لیگ کا نیا پنڈورا بکس کھلنے کا امکان ...
شائع 31 دسمبر 2021 07:50pm

فارن فنڈنگ کیس ،پی پی، ن لیگ کا نیا پنڈورا بکس کھلنے کا امکان ہے۔

ن لیگ نے 9 اکاؤنٹس میں سے7اکاؤنٹس کی بینک سٹیٹمنٹ نہیں دی جبکہ پیپلز پارٹی نے 35 کروڑ عطیات کا تصدیق شدہ ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

سیاسی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

پی پی اور ن لیگ کا مبینہ اکاؤنٹس کی موجودگی پر نیا پنڈورا بکس کھلنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ تفصیلات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف آئندہ ہفتے اپنے اعتراضات جمع کرائے گی، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی فنڈنگ تفصیلات بارے میں کروڑوں روپے مالیت کی ڈونیشن کی رسیدیں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 9 اکاؤنٹس میں سے7اکاؤنٹس کی بینک سٹیٹمنٹ نہیں دی گئی۔

ن لیگ45 کروڑ سے زائد کا حساب پیش کرنے میں ناکام رہی ، اسی طرح پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمٹیرین کے ایک دوسرے کو رقوم منتقل کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی نے 35 کروڑ عطیات کا تصدیق شدہ ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

Read Comments