دورہ لاہور، وزیراعظم عمران خان کا مصروف دن

وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں مصروف دن گزاررہے ہیں۔ وزیراعظم...
شائع 31 دسمبر 2021 07:56pm

وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں مصروف دن گزاررہے ہیں۔

وزیراعظم سے گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی جبکہ قومی صحت کارڈ کے اجرا کا بھی باقاعدہ آغازکردیا۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات کی جس میں سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور آسان طریقے سےخدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کی۔

دورے میں گورنر پنجاب چوہدری سرورنے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوارسامنے لانے کی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاوس میں منعقد تقریب میں قومی صحت کارڈ کے اجرا کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا۔

Read Comments