خوشاب: ڈکیتی،گھر کا صفایا، ڈاکو اکلوتا بیٹا بھی لے گئے

خوشاب کے قریب واقع ہڈالی گاوں کا رہائشی ساوتھ افریقہ میں مقیم...
شائع 31 دسمبر 2021 09:37pm

خوشاب کے قریب واقع ہڈالی گاوں کا رہائشی ساوتھ افریقہ میں مقیم محنت کش رانا عبدالرحمان کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکومال وزرکے ساتھ ساتھ اسکااکلوتابیٹابھی ہمراہ لے گئے۔

خوشاب۔ہڈالی کے رہائشی راناعبدالرحمن جو اپنی فیملی سے دور بسلسلہ حصول روزگارساوتھ افریقہ میں مقیم ہیں،ان کے گھر نامعلوم ڈاکورات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے اکلوتے بیٹے ڈیڑھ سالہ جمیل کوبھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

ڈیڑھ سالہ جمیل چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔ ڈی پی خوشاب محمد نوید کے مطابق پولیس بچے کی بازیابی کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔کیس کی خود نگرانی کررہا ہوں انشا اللہ جلد ملزمان گرفت میں ہونگے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گھر میں ڈکیتی کے دوران کمسن بچے کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری اوربچے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

Read Comments