جوہری پروگرام خطرے میں ۔ ۔ ۔ پی پی رہنما
پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ لا کر عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ،انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام بھی خطرے میں ہے کہ شاید انتہائی خراب ملکی حالات کی وجہ سے کہیں ہمیں بیرونی دنیا کا ہر مطالبہ ماننا نہ پڑھ جائے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس لگانے والے پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بچوں سے بھی دودھ کھینچ رہے ہیں ڈبل روٹی،شیر مال پر ٹیکس لگایا،جب یہ حکومت جائے گی تب پتا لگے گا۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ اس حد تک نہ جائیں کے لوگوں کی برادشت ختم ہو جائے۔
اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، نالائق حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ۔
کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ وزرا عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، ٹیکسز کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا،حکومت نے اپنی عوام دشمنی پالیسی کا تسلسل رکھتے ہوئے منی بجٹ پیش کیا۔