Aaj Logo

شائع 03 جنوری 2022 12:47pm

سی ایس ایس امتحان اردو میں لینے پر اتفاق

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) نے سینٹرل سپریئر سروس (سی ایس ایس ) کا امتحان اردو میں لینے پر اتفاق کرلیا۔

قائداعظم اور اردو زبان کی اہمیت پر سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے تعلیمی نظام پر غیرمنتخب حکومتوں کا سایا رہا اسی وجہ سے ای لیول اور او لیول کی تعلیم حاصل کرنے والے ہمارے علماء کے نام سے بھی واقف نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ اور ایک خیال تھا، پاکستان کا خواب 1958 کو ہائجیک ہوگیا ، جس کے بعد سول اور ملٹری بیوروکریسی میں برطانوی وفادار ادارے ہمیں ورثے میں ملے۔

ن لیگی رہنماء نے مزیدکہا کہ سول اور ملٹری بیوروکریسی کو جیسی تربیت ملی ایسا ہیہ ڈھانچہ پاکستان میں لانے کی کوشش کی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ سول سروس کا امتحان اردو میں ہونا چاہیئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو کو عام کیا جائے اور وزیراعظم نے کسی بھی تقریب میں اردو زبان کو لازمی قرار دیا ہے۔

Read Comments