وزیراعظم عمران خان معاشی صورتحال پرخوش
وزیراعظم عمران خان معشیت کی صورتحال پرخوش لیکن ترجمانوں سے نالاں ہیں ۔ انہوں نے ترجمانوں پر زور دیا ہے کہ فنانس بل کو عوامی سطح پر موثر طریقے سے نہیں بتایا جا سکا۔
انہوں نے بل سے متعلق عوام میں ابہام کو دورے کرنے کی ہدایت کردی۔ اپوزیشن کے پروپیگنڈے کا توڑ نکالنے کا بھی ٹاسک سونپ دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کے اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے ملکی معشیت اور مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ۔ نومبر کی نسبت دسمبر میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ مہینے مزید مہنگائی کم ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان نے معاشی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعدا د وشمار عوام کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے شرکاء کو فنانس بل پر اعتماد میں لیا ۔اور کہا 2 ارب روپے کے ٹیکسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ عوامی سطح پر بتایا جائے کہ ڈاکومنٹڈ اکانومی ملکی مفاد میں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریفنڈ اور ربیٹ کے بارے میں عوامی کنفیوژن کو دور کیا جائے۔ پاکستان کے ریزور 25 ارب ڈالرزتک پہنچ چکے ہیں جس پر بات نہیں ہو رہی ۔
وزیراعظم نے ترجمان کو اپوزیشن کے جعلی بیانیہ کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے بھی ہدایت کی ۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کوکسی صورت حاوی نہ ہونے دیں، انہیں آئینہ دکھائیں۔ اپوزیشن اپنے چور، ڈاکو اور کرپٹ رہنماوں کو تحفظ دیتی ہے لیکن آپ کا لیڈر ان کے لیڈرز جیسا نہیں ۔