اے این پی کے میئر امیدوار عمر خطاب کے قتل کا معمہ حل،بیوی ملوث نکلی

تحصیل مئیر امیدوار ایڈوکیٹ عمر خطاب شیرانی کے اندھے قتل کا معمہ...
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2022 10:49pm

تحصیل مئیر امیدوار ایڈوکیٹ عمر خطاب شیرانی کے اندھے قتل کا معمہ حل ۔تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔

خاتون سمیت تینوں قاتل گرفتار کرلیے گئے۔ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت نے میڈیا کو بتایا کہ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خوانگی واقعہ ہے۔

حکام کے مطابق تحقیقات کے مطابق قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے۔عمر خطاب کی اہلیہ نے عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے۔

ڈی پی او کے مطابق واردات ملزمان عبدالحکیم اور ملزم محمد شفیق نے سر انجام دی تھی۔جنہوں نے واردات سر انجام دینے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔

Read Comments