پائلٹس کو مشتبہ لائسنس، چئیرمین ائرلائن آپریٹرز کمیٹی کو خط
پائلٹس کو مشتبہ لائسنس معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے 60 مشتبہ لائسنس ہولڈرز کی تصدیق کے لئے چئیرمین ائرلائن آپریٹرز کمیٹی کو خط لکھ دیا ۔
لائسنسز اجرا میں ملوث سی اے اے افسران، اہلکار اور دیگربھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے 60 مشتبہ لائسنس ہولڈرز کی تصدیق کے لیے چیئرمین ایئ لائن آپریٹرز کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں ایئر لائنز نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو روانہ کردہ فہرست میں نامزد لائسنس ہولڈرز کے نام شامل ہیں۔ مشتبہ لائسنس اجرا میں ملوث سول ایوی ایشن اتھارٹی افسران و اہلکار اور دیگر بھی فہرست میں شامل ہیں۔
فہرست کے ناموں، شناختی کارڈ کا تعلق ایف آئی اے کے تین مقدمات میں نامزد ملزمان سے ہے۔
نامزد ناموں کو متعلقہ ایئر لائن کے اندرون و بیرون ملک دفاتر سے تصدیق کے لئے کہا گیا ہے۔
اس حوالے سے درکار تفصیلات کی تین جنوری تک لازمی فراہمی کے ضمن میں ایک پرفارمہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں پائلٹ یا ملازم کا نام، شناختی کارڈ اور لائسنس نمبر کے اندراج کہا گیا ہے۔
ایف آئی آر نمبر 7 کے 36، ایف آئی آر 10 میں دو اور 23 کے 24 نامزد شامل ہیں۔